اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدربارک اوباما نے داعش شدت پسندوں کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے۔امریکی سینیٹ نے گذشتہ روز متعلقہ قانون کی منظوری دی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج، شامی باغیوں کوسعودی عرب میں قائم کیمپس میں تربیت فراہم کرے گی۔ اوباما نے اس سے قبل عراق اور شام میں داعش شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی کا عندیہ دیا تھا لیکن امریکی فوج زمینی کارروائیوں کے لیے شامی باغیوں پر انحصار کرے گی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام داعش کے خلاف متحد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲